دل میں شدید درد ہے تم – زین شکیل

دل میں شدید درد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
چہرے کا رنگ زرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
گلشن کا رنگ اڑ گیا، شاخیں ہیں سوگ میں
پھولوں پہ جیسے گرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
تم کیا گئے کہ گرمیِ جذبات نہ رہی
اب جسم، جیسے سرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
میں نے سنا ہے زین بھی اب تو تمھارے بعد
اک بے حیات فرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
معلوم ہے کہ کیسا ہے تم بن تمھارا زین؟
مردہ سا زندہ مرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.