اُس کے ہاتھوں میں آ – زین شکیل

اُس کے ہاتھوں میں آ گیا ہو گا
دل بھی آرام سے دکھا ہو گا
آپ کو کچھ بُرا نہیں لگتا؟
آپ کا دل بہت بڑا ہو گا!
جی مجھے سب پتا ہے، جانے دیں!
آپ نے کچھ نہیں کیا ہو گا
آپ کے لفظ یہ نہیں ہوں گے
آپ نے کچھ نہیں کہا ہو گا
آپ نے ٹھیک ہی کہا ہو گا
میں نے ہی کچھ غلط سنا ہو گا
آپ کو بھولتے سمے سوچا
آپ یاد آ گئے تو کیا ہو گا؟
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.